حکومت فاٹا میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اورترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے:جھگڑا
05 جنوری 2017 (19:28)
0

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
وہ جمعرات کے روز پشاور میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی دلچسپی کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ3لاکھ 36 ہزار 42 خاندانوں میں سے 2 لاکھ76 ہزار494 خاندان پہلے ہی اپنے آبائی علاقوں میں واپس جاچکے ہیں۔