یورپی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات

یورپی یونین کی پاکستان کو مسلسل حمایت کی یقین دہانی
05 جنوری 2017 (19:23)
0

یورپی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
مشیر خارجہ نے انہیں لوگوں کی فلاح و بہبود اور سیکورٹی میں بہتری، معاشی ترقی بڑھانے اور توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے انہیں تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔
افضل خان نے حکومت کے سماجی و اقتصادی پالیسیوں کے مثبت اثرات کو سراہتے ہوئے پاکستان کو یورپی یونین کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔
رکن یورپی پارلیمنٹ نے امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی سے بھی ملاقات کی۔