نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔

File Photo

 برآمدات فروغ:وزیر اعظم کی بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی ہدایت
05 جنوری 2017 (19:18)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی ترقی میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے جس کا اعتراف بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے کیا ہے۔

جمعرات کو تیسرے پہر اسلام آباد میں ملک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کیے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے ، افراط زر میں کمی ہوئی ہے اور سرمایہ کار اب پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات کے شعبے کی ترقی کیلئے معیاری بنیادی ڈھانچے، موثر افرادی قوت، صارفین تک رسائی اور ٹیکنالوجی کی ترقی سمیت اہم عوامل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔