مشیر خارجہ نے انتونیو گوترش کو آئندہ سالوں میں اقوام متحدہ کومستحکم کرنے کے لئے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔

 سرتاج عزیز کا انتونیو گوترش کو سیکرٹر ی جنرل اقوام متحدہ کا عہدہ سنبھالنے پر تہنیتی خط
05 جنوری 2017 (17:38)
0

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے انتونیو گوترشکوایک خط کے ذریعے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
مشیر خارجہ نے تمام شعبوں میں اقوام متحدہ کے کثیر الجہتی مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔
انہوں نے سیکرٹری جنرل کو آئندہ سالوں میں اقوام متحدہ کومستحکم کرنے کے لئے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔
مشیر خارجہ نے کہاکہ جنوبی ایشیاء کو د رپیش مسائل علاقائی تعاون اور پرامن تصفیئے کے ذریعے بہتر طور پر حل کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن و استحکام اور جموں و کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات حل کرنے کی خواہش کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادو ں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لئے اقوام متحدہ کے کردار پر زور دیا۔