File Photo

چین کاایم ایل ون کو جدید بنانے کیلئے قرض فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار
05 جنوری 2017 (15:19)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چین نے کراچی سے پشاور تک ML-1 کو جدید بنانے کے لئے انتہائی آسان شرائط پر طویل مدتی قرض فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا اہم جزو ہے۔  انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر بات چیت کیلئے ورکنگ گروپ بھی قائم کئے ہیں۔ اس حوالے سے بات چیت رواں ماہ کے وسط میں شروع ہو گی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی سرکلر ، پشاور ماس ٹرانزٹ اور کوئٹہ ماس ٹرانزٹ پر مشتمل تین دیگر منصوبے بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل ہیں۔