File Photo

حکومت شہری ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی:زہری
05 جنوری 2017 (14:39)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنااﷲ خان زہری نے کوئٹہ میٹرو پولٹین کارپوریشن کے کونسلرز فرنٹ کی شکایات سننے کے لئے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کی ہے۔

کمیٹی کونسلرز فرنٹ اور کوئٹہ کے مئیر سے الگ الگ ملاقاتیں کرے گی اور مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ کو اپنی تجاویز دے گی۔
اس موقع پر نواب ثنااﷲ زہری نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت شہری ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔