File Photo

عمران خان سپریم کورٹ میں دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں:مریم
05 جنوری 2017 (14:35)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اپنے الزامات کی تائید میں دستاویزات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو رہے ہیں۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں اختیار کئے گئے موقف میں تضاد ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن صفدر کی زیر کفالت ہیں اور ان کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی جبکہ سپریم کورٹ میں وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ مریم نواز ، نواز شریف کے زیر کفالت ہیں لہٰذا وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے۔ 

اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان بے بنیاد الزامات لگا کر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔