File Photo

قومی احتساب قانون کے بارے میں20 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل
05 جنوری 2017 (14:26)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی احتساب قانون کے بارے میں بیس رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سپیکر نے یہ کمیٹی سینٹ کے چیئرمین اور پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی قومی اسمبلی کے تیرہ اراکین اور سات سنیٹرز پر مشتمل ہے۔

قواعدوضوابط کے مطابق کمیٹی 1999 کے قومی احتساب آرڈیننس کا جائزہ لے گی اور اس میں ضروری ترامیم کی سفارش کرے گی۔ کمیٹی کو تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کے لئے اپنے قواعد بنائے۔