پاکستان ،رومانیہ کے درمیان وفود کی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق
05 جنوری 2017 (14:16)
0

پاکستان اور رومانیہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کیلئے وفود کی سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے جمعرات کے روز اسلام آباد میں رومانیہ کے سفیر نکولس Goia اور بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات میں ہوا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔

رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ رومانیہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں خصوصاً کھیلوں ، ثقافت اور زراعت کے شعبے میں تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔