File Photo

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انکار نہیں کر سکتا:گیلانی
05 جنوری 2017 (12:10)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کیونکہ یہ قراردادیں اس بات کی گواہ ہیں کہ جموں وکشمیر کی قسمت کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کا ایک پرامن اور قابل قبول حل پیش کرتی ہیں۔
سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ کی جانب سے پانچ جنوری 1949 میں منظورکردہ قرارداد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد کے تحت بھارت اور پاکستان اس بات کے پابند ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن ریفرنڈم کے ذریعے حل کریں۔
سید علی گیلانی نے عالمی ادارے کے کردار پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ ادارہ اب تک مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قرارداد پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔