File Photo

فاٹا میں غیرملکی امداد سے شروع کئے گئے ترقیاتی پروگرام میں مزید ایک سال کیلئے توسیع
05 جنوری 2017 (11:44)
0

فاٹا میں غیرملکی امداد سے شروع کئے گئے ترقیاتی پروگرام کو مزید ایک سال کیلئے توسیع دے دی گئی ہے۔ فاٹا سیکریٹریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ یہ پروگرام اب اس سال دسمبر تک جاری رہے گا۔

یورپی یونین ، برطانیہ ، جاپان اور بین الاقوامی ترقی کا امریکی ادارہ مشترکہ طور پر اس پروگرام کے لئے سالانہ اڑھائی کروڑ روپے فراہم کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت قبائلی نوجوانوں کو فنی تربیت ، پینے کا صاف پانی اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے پینلز کی فراہمی کی سکیمیں مکمل کی جا رہی ہیں۔
پروگرام کے تحت ابھی تک پانچ ہزار قبائلی نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی مہارتوں کی تربیت دی گئی ہے۔