File Photo

شہباز شریف سے کورکمانڈر لاہور کی ملاقات
05 جنوری 2017 (11:35)
0

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے جمعرات کی صبح لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے پر مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے پولیس اور دوسرے افراد کی قربانیوں کو بھی سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت پاکستان محفوظ اور پرامن ملک بن گیا ہے۔