File Photo

انڈونیشیا کے ساتھ فوجی تعلقات جلد بحال ہو جائیں گے:آسٹریلیا
05 جنوری 2017 (11:30)
0

آسٹریلیا نے کہا ہے کہ اسکے انڈونیشیا کے ساتھ فوجی تعلقات بہت جلد بحال ہو جائیں گے۔

آسٹریلیا کے وزیر دفاع Marise Payne نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا اور وعدہ کیا کہ ان کے فوجی اڈے پر موجود تدریسی مواد کی انڈونیشیا کی جانب سے تضحیک کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تضحیک آمیز مواد کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ تمام تربیتی دستاویزات کو ثقافتی لحاظ سے درست کیا جائے گا۔
اس سے پہلے انڈونیشیا نے آسٹریلیا کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے معاملات کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔