پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی

File Photo

گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی
05 جنوری 2017 (09:31)
0

گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کوئٹہ ،ژوب اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروںکا درجہ حرارت
اسلام آباد 10 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور اور پشاور 11,کراچی 17,کوئٹہ 4,گلگت 1,مری 3,اورمظفر آباد 5 ڈگری سینٹی گریڈ