File Photo

امریکہ کی زیرِ کمان اتحاد نے موصل میں جاری جنگ میں عراقی فوجیوں کی معاونت کیلئے مشیروں کی تعداد میں اضافہ
05 جنوری 2017 (09:22)
0

امریکہ کی زیر کمان اتحاد نے ان عراقی فوجیوں کی معاونت کیلئے فوجی مشیروں کی تعداد دوگنا کردی ہے جو دولت اسلامیہ گروپ کے عسکریت پسندوں سے موصل کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کیلئے جنگ میں مصروف ہیں۔

بغداد میں ایک ویڈیو کانفرنس میں اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ ان مشیروں کی تعیناتی عراقی فوج کی پیش قدمی تیز کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔