یہ بات قانون و انصاف کے وزیر زاہد حامد نے اسلام آباد میں بند کمرے کے اجلاس میں شرکت کے بعدکہی

File Photo

انتخابی اصلاحات سے متعلق ذیلی کمیٹی نے آئین میں ترمیم کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے تجاویزطلب
05 جنوری 2017 (09:02)
0

انتخابی اصلاحات سے متعلق ذیلی کمیٹی نے آئین میں ترمیم کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے تجاویز اورسفارشات طلب کی ہیں جبکہ انتخابی اصلاحات کا عمل حتمی مراحل میں ہے۔یہ بات قانون و انصاف کے وزیر زاہد حامد نے اسلام آباد میں بند کمرے کے اجلاس میں شرکت کے بعدکہی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کمیٹی اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر تمام جماعتوں سے تجاویز حاصل کرنے کے بعد اپنے اگلے اجلاس میں ترامیم پر غور کرے گی۔ کمیٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے اور الیکٹرانک بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال سے متعلق آئینی ترامیم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔