ذوالفقار علی بھٹو کا89واں یوم پیدائش
05 جنوری 2017 (08:55)
0

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا جمعرات کے روز 89 واں یوم پیدائش منایا۔
ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش منانے کے لئے آج شام کراچی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک حقیقی رہنما تھے جنہوں نے غریبوں کی تقدیر بدلنے کے لئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔
اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
انہوں نے فاتحہ خوانی بھی کی اور پیپلز پارٹی کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔