وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے، توانائی میں خود کفالت اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے موثر طور پر کام کررہی ہے

File Photo

تربیلا ڈیم ، توسیعی پن بجلی منصوبے سے متعلق وزیر خزانہ کی زیرِ صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا
05 جنوری 2017 (08:41)
0

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے بارے میں ایک اجلاس وزیرخزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔
عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر Patchamuthu illangovan نے وفاقی وزیر کو بتایا کو تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے لئے عالمی بنک اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک نے قرضوں کی فراہمی کا انتظام کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس منصوبے کے لئے 69کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ داسو پن بجلی منصوب کے لئے دو ارب ڈالر کے کنٹریکٹ بھی دستخط کیلئے تیار ہیں۔وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے، توانائی میں خود کفالت اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے موثر طور پر کام کررہی ہے۔