وزیر مملکت نے کہاکہ تحریک انصاف اداروں پر اعتماد نہیںکرتی اور پارلیمنٹ میں اہم امور پر بحث کے دوران بھی اس کے ارکان پارلیمنٹ سے غیر حاضر رہے

File Photo

عمران خان نے سپریم کورٹ کے سامنے تسلیم کیا کہ پانامہ پیپرز سے متعلق اُن کی جماعت کے پاس کوئی شواہد نہیں: عابد
05 جنوری 2017 (07:56)
0

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے سامنے تسلیم کیا ہے کہ پانامہ پیپرز کے حوالے سے ان کی جماعت کے پاس کوئی شواہد نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ اپنی خواہشات کے مطابق فیصلوں کو مانا ہے جبکہ ان کی خواہشات کے منافی ہونے کی صورت میں وہ قومی اداروں پر تنقید شروع کردیتے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہاکہ تحریک انصاف اداروں پر اعتماد نہیں کرتی اور پارلیمنٹ میں اہم امور پر بحث کے دوران بھی اس کے ارکان پارلیمنٹ سے غیر حاضر رہے۔