وزارت نے تمام صوبائی حکومتوں اوربیرون ملک پاکستانی مشنوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ اس سلسلے میں قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے

وزیر داخلہ کا سندھ حکومت کی جانب سے شکار پر آئے غیر ملکیوں سےمتعلق قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کا نوٹس
05 جنوری 2017 (07:39)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سندھ حکومت کی جانب سے شکار کے لئے پاکستان آنے والے غیر ملکی مہمانوں سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے۔
ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہاکہ اسے اطلاع ملی تھی کہ 6 بھارتی شہری مکمل سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر بدین ائر بیس پر اترے ہیں اوربذریعہ سڑک ٹھٹھہ کیلئے روانہ ہوئے ہیں جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وزارت نے تمام صوبائی حکومتوں اوربیرون ملک پاکستانی مشنوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ اس سلسلے میں قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔