وزیراعظم نوازشریف سیمینار کا افتتاح کریں گے جو قومی اسمبلی کے نوجوان ارکان پارلیمنٹ کے فورم کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے

File Photo

کشمیر سے متعلق بین الاقوامی پارلیمانی سیمینار آج اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے
05 جنوری 2017 (07:31)
0

کشمیر کے بارے میں بین الاقوامی پارلیمانی سیمینار آج اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم نوازشریف سیمینار کا افتتاح کریں گے جو قومی اسمبلی کے نوجوان ارکان پارلیمنٹ کے فورم کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔سیمینار میں ارکان پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ ، برطانیہ، کینیڈا اورشمالی امریکہ کے ماہرین سمیت چار سو مندوبین شرکت کریں گے۔
سیمینار سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کو اجاگر کرنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم ہوگا جہاں بھارتی فوج حق خودارادیت کے مطالبے پر بے گناہ افراد کو شہید کررہی ہے۔افتتاحی اجلاس کے بعد سیمینار میں مسئلہ کشمیر کے لئے اقوام متحدہ اوربڑی عالمی طاقت کے کردار پر ایک پینل کے درمیان مباحثہ ہوگا۔