صدر اردوان نے ترکی میں دہشت گردوں کے حالیہ حملوں کے حوالے سے کہاکہ ملک ایک نئی تحریک آزادی کے دہانے پر کھڑا ہے

File Photo

شام میں مستقل جنگ بندی پر عملدرآمد، سیاسی حل کیلئے ترکی ، روس کی کوششوں میں مثبت پیشرفت ہوئی: اردوان
05 جنوری 2017 (07:19)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام میں مستقل جنگ بندی پر عملدرآمد اور بحران کے سیاسی حل کیلئے ترکی اور روس کی جاری کوششوں میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے انقرہ میں حکام سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کی جانب سے دولت اسلامیہ گروپ کی حمایت کرنے سے متعلق الزامات کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کی ، انہوں نے کہاکہ یہ ان کی جانب سے بیان بازی ہے جو دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے ترکی پر حملے کرتے ہیں۔
صدر اردوان نے ترکی میں دہشت گردوں کے حالیہ حملوں کے حوالے سے کہاکہ ملک ایک نئی تحریک آزادی کے دہانے پر کھڑا ہے۔