File Photo

اٹلی: جن تارکین وطن کی سیاسی پناہ کیلئے درخواستیں مسترد ہوئیں انہیں ملک سے بے دخل کرنیکا فیصلہ
05 جنوری 2017 (07:13)
0

اٹلی نے ان تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی سیاسی پناہ کیلئے درخواستیں مسترد ہوگئی ہے۔ اٹلی کے وزیر خارجہ Angelino Alfano نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ہم نے کئی تارکین وطن کی جانیں بچائی ہیں لیکن ہم قانون شکنی برداشت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہاکہ اٹلی تارکین وطن کی آمد میں کمی اورشمالی افریقہ کے ساحلی علاقے سے ان کی روانگی کو روکنے کے لئے کام کررہا ہے۔