میانمار کی فوج پر Rakhine کی ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام ،خواتین کی بے حرمتی اور آگ میں جلانے کے الزامات ہیں

File Photo

روہنگیا مسلمانوں پر فوجی مظالم اکثر اطلاعات من گھڑت ،ہیومن رائٹس واچ نے میانمار کے تحقیقاتی کمیشن کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا
05 جنوری 2017 (07:06)
0

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے میانمار کی حکومت کی جانب سے تشکیل دئیے گئے تحقیقاتی کمیشن کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں کہاگیا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں پر فوج کے مظالم سے متعلق اکثر اطلاعات من گھڑت ہیں۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے بتایا کہ کمیشن کی رپورٹ طریقہ کار کے لحاظ سے غلط ہے اور نتائج پر اثر انداز ہونے والے سیاسی اثر و رسوخ کی ایک واضح مثال ہے۔
میانمار کی فوج پر Rakhine کی ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام ،خواتین کی بے حرمتی اور آگ میں جلانے کے الزامات ہیں تاہم حکومت کی تشکیل کردہ کمیشن نے ان الزامات کی تردیدکی ہے۔