وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیر کابنیادی مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا

ترقی، فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے: آصف
05 جنوری 2017 (06:49)
0

پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ترقی اور فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کارکردگی کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر آگئی ہے اور پوری دنیا پاکستان کی اقتصادی ترقی کی معترف ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ دنیا کی تقریباً نصف آبادی اس خطے میں آباد ہے اوربھارت سمیت خطے کے تمام ملکوں کو لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرامن بقائے باہمی کی حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیر کابنیادی مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔