دوسرے نمبر پر B گروپ اور تیسرے نمبر پر A گروپ کے لوگ مچھروں کا نشانہ بنتے ہیں ۔

Oبلڈ گروپ والے مچھروں کے نشانے پر
05 جنوری 2015 (20:52)
0

ماہرین حیاتیات نے تحقیق کی کہ مچھرکن لوگو ں پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں تو انکشاف ہوا کہ سب سے زیادہ نشانہ وہ لوگ بنتے ہیں جن کا خون Oگروپ سے تعلق رکھتا ہے ۔ دوسرے نمبر پر B گروپ اور تیسرے نمبر پر A گروپ کے لوگ مچھروں کا نشانہ بنتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ہمارے جسم کی جلد سے خارج ہونے والے مادے ہمارے بلڈگروپ کے بارے میں مچھروں کو خبر کر دیتے ہیں اور پھر وہ اپنے پسندیدہ گروپ والے افراد کو زیادہ سے زیادہ نشانہ بناتے ہیں ۔ اس پسندیدگی کی وجہ مختلف بلڈ گروپ کے لوگوں میں پائی جانے والی مختلف قسم کی پروٹین کو قرار دیا گیا ہے ۔