ریڈیوپاکستان کےحالات حاضرہ کےپروگرام نقطہ نظرمیں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مقبول الٰہی ملک نے خیبر پختونخوا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

ممتازتجزیہ کاروں کی جامع قومی لائحہ عمل مرتب کرنے کی وفاقی حکومت کی کوششوں کی تعریف
05 جنوری 2015 (11:47)
0

ممتازتجزیہ کاروں نے قومی اتفاق رائے سے دہشتگردی کے خلاف جامع قومی لائحہ عمل مرتب کرنے کی وفاقی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مقبول الٰہی ملک نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے منصوبے کے جلد نفاذ کیلئے صوبائی حکومتوں کو آگے آنا چاہئے اور اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے خصوصی طور پر خیبر پختونخوا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔سینئر صحافی رئوف طاہر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس عزم کی تعریف کی جس کا اظہار انہوں نے بری فوج کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں کیا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اسی طرح کا رد عمل دیگر صوبوں بالخصوص خیبر پختونخوا سے آنا چاہئے جو بہت بری طرح سے دہشتگردی کا شکار ہے۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے تجزیہ کار منظور خان آفریدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئین اور آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔