کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے پیر کویوم حق خود ارادیت منایا۔

بھارتی ہٹ دھرمی اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد میں بڑی رکاوٹ ہے:گیلانی
05 جنوری 2015 (20:46)
0

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے پیر کویوم حق خود ارادیت منایا۔
یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو یادہانی کرانا ہے کہ چھ دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد نہیں کیا گیا ۔
1949ء میں اس دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔
بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے سرینگر میںایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی کشمیرکے بارے میںاقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں بڑی رکاوٹ رہی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر تنقید کی کہ ادارہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے
ادھربزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور حریت کانفرنس جموں وکشمیرکے رہنما شبیر احمد شاہ نے6جنوری 1993 ء کوبھارتی فوج کے ہاتھوں 50 سے زائد معصوم کشمیریوںکے قتل عام کے خلاف کل سوپور قصبے میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔