5 جنوری 1949کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس میں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے حق خودارادیت دینے کی حمایت کی گئی تھی۔

کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں
05 جنوری 2015 (10:15)
0

دنیا بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں طرف رہنے والے کشمیری آج یوم حق خودارادیت اس عزم کے ساتھ منائیں گے کہ وہ آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پانچ جنوری انیس سو انچاس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس میں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے حق خودارادیت دینے کی حمایت کی گئی تھی۔


مظفرآباد میں مرکزی پریس کلب سے ایک ریلی نکالی جائے گی۔بعد میں ریلی کے شرکاء مظفرآباد میں واقع اقوام متحدہ کے مبصر مشن جائیں گے اور ایک احتجاجی یادداشت پیش کریں گے۔