بلوں کا مقصد دہشتگردی ، پاکستان کے خلاف جنگ اور ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والی سرگرمیوں سے متعلق مقدمات کی فوری سماعت ہے۔

قومی اسمبلی میں آئین اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے دو بلوں پر بحث آج شروع ہوگی
05 جنوری 2015 (10:10)
0

قومی اسمبلی میں دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کی فوری سماعت کیلئے آئین اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے دو بلوں پر بحث آج شروع کی جارہی ہے۔توقع ہے کہ ایوان اکیسویں آئینی ترمیمی بل مجریہ دوہزار پندرہ اور 1952 ء کے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے آرمی ترمیمی بل مجریہ دوہزار پندرہ کی منظوری دے گا۔

ان بلوں کا مقصد دہشتگردی ، پاکستان کے خلاف جنگ اور ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والی سرگرمیوں سے متعلق مقدمات کی فوری سماعت ہے۔سینیٹ کا اجلاس بھی دو روز کے وقفے کے بعد آج سہ پہر پھر شروع ہوگا جس میں قومی اہمیت کے معاملوں پر بحث کی جائے گی۔