پنجاب ا ورسندھ کےمیدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصے سخت سردی کی لپیٹ میں
05 جنوری 2015 (10:50)
0

 ملک کے بیشتر حصے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں اور آئندہ 24گھنٹوں میں موسم میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے ۔جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہیں گے۔ گوجرانوالہ،نارووال ،سیالکوٹ ،لاہور، فیصل آباد،اوکاڑہ،پاکپتن،ساہیوال،وہاڑی،جھنگ،ملتان،لودھراں،بہاولپور،خانیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ننکانہ صاحب، قصور، شیخوپورہ کے اضلاع میں شدید دھند،جبکہ گجرات ،حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، بھکر،لیہ، مظفر گڑھ،رحیم یار خان،راولپنڈی،ڈی آئی خان، گھوٹکی اورسکھر میں بھی دھندبرقرار رہنے کاامکان ہے۔

شدیددھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اورملتان ایئر پورٹ کی پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا امکان ہے۔موٹر وے M-2کے گردو نواح( لاہور تا پنڈی بھٹیاںسیکٹر )میں شدید دھند جبکہ (پنڈی بھٹیاں تا سالٹ رینج سیکٹر ) میں دھندرہنے کاامکان ہے۔ آج ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میںدرجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے۔سب سے کم درجہ حرار ت پاراچنار میں منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ سکردو، ہنزہ ،گوپس منفی 06، قلات منفی 05،مالم جبہ منفی 04،راولاکوٹ ،استورمنفی 03،دیر،دروش ،گلگت منفی 02، ژوب میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کاکوئی امکان نہیں ۔


آئندہ 24گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا ۔تاہم شمالی بلوچستان (ژوب، کوئٹہ ڈویژن )،مالاکنڈڈویژن اورگلگتبلتستان میں بادل چھائے رہیں گے اس دوران گلگت بلتستان میں ایک دومقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشترعلاقوں میںموسم شدیدسرداور خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری
ہوئی۔کالام اور مالم جبہ میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

ادھر موٹر وے ایم ٹو پر کوٹ مومن سے لاہور تک دھند چھائی ہوئی ہے۔آج صبح موٹر وے پولیس کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہے جبکہ دیگر مقامات پر حد نگاہ 20 سے 30 میٹر ہے تاہم ٹریفک جاری ہے۔ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر کھاریاں سے لاہور تک بھی دھند چھائی ہوئی ہے حد نگاہ بیس سے تیس میٹر ہے اورٹریفک کھلی ہے۔