ناگزیر صورتحال کے باعث خصوصی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی:فضل الرحمٰن
05 جنوری 2015 (19:10)
0

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ناگزیر صورتحال کے باعث خصوصی عدالتوں کے قیام کی حمایت کر رہی ہے۔ پیر کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر تمام مذہبی جماعتیں حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں۔


فضل الرحمن نے کہا کہ ان کی جماعت آئینی ترامیم کے حق میں نہیں ہے کیونکہ اس سے ملک عدم استحکام کا شکار ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں۔