اجلاس میں مقامی گیس کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کرنے پر غور کیاگیا۔

05 جنوری 2015 (19:06)
0

پیر کے روز اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں ذیلی کمیٹی نے توانائی کی قلت پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں مقامی گیس کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کرنے پر غور کیاگیا۔
کمیٹی نے مائع قدرتی گیس کی کھیپ بندرگاہ پر اُتارنے اور بجلی گھروں کو فراہم کرنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
وزیرخزانہ اسحق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بجلی کے تمام منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ تفصیلات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ۔