وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت پوری قوت سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے:عرفان صدیقی
05 جنوری 2015 (11:28)
0

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پوری قوت سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔پی ٹی وی کو د یئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ غیر معمولی صورتحال کا تقاضا ہے کہ اس کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں۔


عرفان صدیقی نے کہا کہ خصوصی عدالتیں متوازی عدالتی نظام نہیں ہے اور یہ عدالتیں مخصوص مدت کیلئے کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں صرف وفاقی حکومت کی طرف سے بھجوائے گئے مقدمات نمٹائیں گی۔


خصوصی معاون نے کہا کہ ملک کو گزشتہ ایک عشرے سے دہشتگردی کا سامنا ہے تاہم پہلی مرتبہ کسی حکومت نے اس کے خاتمے کیلئے جامع اور دلیرانہ فیصلے کئے ہیں۔