جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت کشمیر پر زیادہ دیر تک اپنا تسلّط برقرار نہیں رکھ سکتا۔

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرنا ہوگی:سراج الحق
05 جنوری 2015 (14:46)
0

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ امن بحال کرنے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرنا ہوگی۔ پیر کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی دہشتگردی قابل مذمت ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت کشمیر پر زیادہ دیر تک اپنا تسلّط برقرار نہیں رکھ سکتا۔