آرمی چیف نے ایف سی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اسے چارہزار اے کے 47 رائفلیں دینے کابھی اعلان کیا۔

بےگھرافرادکی گھروں کوواپسی کاعمل اگلےمہینےسے شروع ہوجائے گا
05 جنوری 2015 (10:39)
0

شمالی وزیرستان کے بے گھر لوگوں کی اپنے گھروں کو مرحلہ وار واپسی کا عمل اگلے مہینے سے شروع ہوجائے گا۔اس بات کا فیصلہ پشاور میں صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج سیاسی حکومت اورفاٹا انتظامیہ کے ساتھ مل کر بے گھر لوگوں کی بحالی یقینی بنائے گی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا کے گورنر مہتاب احمد خان ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ، کور کمانڈر ہدایت الرحمن اور آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم باجوہ شریک ہوئے۔

جنرل راحیل شریف نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اسے چارہزار اے کے 47 رائفلیں دینے کابھی اعلان کیا۔اعلیٰ سطح کی کمیٹی ایک نیاطریقہ کار ہے جس کا مقصد صوبائی سطح پر سیکورٹی تعاون اور حال ہی میں منظور ہونے والے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کرانا ہے۔