حزب اختلاف کے درجنوں کارکنوں نے پارٹی لیڈرخالدہ ضیاء کو رہا کرانے کیلئے ان کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔

ڈھاکہ:بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے 2حامی جھڑپوں میں ہلاک
05 جنوری 2015 (20:38)
0

ڈھاکہ میں پیر کو جمہوریت کے قتل کے دن کے موقع پر بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے دو کارکن حکمران جماعت عوامی لیگ کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ۔
یہ دن گزشتہ سال عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیلئے منایاگیا۔
حزب اختلاف کی پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے ڈھاکہ میں پارٹی لیڈرخالدہ ضیاء کو رہا کرانے کیلئے ان کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ خالدہ ضیاء کو ریلیوں میں شرکت سے روکنے کیلئے ان کی پارٹی کے دفتر میں نظر بند کردیاگیاہے ۔
بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے خالدہ ضیاء کے دفتر کے کمپائونڈ پر مرچوںکا سپرے کیا جس سے صحافیوں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ۔