اطلاعات کے مطابق اس ہفتے ایک اور بحری جہاز ملا تھا جس میں سے تقریبا آٹھ سو پناہ گزینوں کو ریسکیو کیا گیا۔

اقوام متحدہ کاسمندرمیں پھنسےسینکٹروں پناہ گزینوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات پرزور
05 جنوری 2015 (13:15)
0

اقوام متحدہ نے بحیرہ روم میں حالیہ واقعات کے بعد یورپ جانے کی کوشش میں سمندر میں پھنسے سینکٹروں پناہ گزینوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے لئے یورپ کے بیورو ڈائریکٹر ون سینٹ کوچے ٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ اٹلی میں ایک مال بردار بحری جہازکی آمد جس میں ساڑھے چار سو پناہ گزین سورا ہیں میں ایک پریشان کن صورتحال ہے اور یورپی حکومتیں زیادہ دیر تک اس صورتحال کو نظر انداز نہیں کر سکتیں ۔اطلاعات کے مطابق اس ہفتے ایک اور بحری جہاز ملا تھا جس میں سے تقریبا آٹھ سو پناہ گزینوں کو ریسکیو کیا گیا۔