پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

حزب اختلا ف عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج یوم احتجاج منائے گی
05 جنوری 2015 (10:53)
0

بنگلہ دیش میں حزب اختلاف گزشتہ سال کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج یوم احتجاج منائے گی۔ادھر اپوزیشن رہنما اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کو گزشتہ روز دارالحکومت ڈھاکہ میں ان کے دفتر میں نظر بند کردیا گیا تاکہ انہیں احتجاجی مظاہرے میں شرکت سے روکا جاسکے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔