وفاقی وزیر نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے:برجیس
05 جنوری 2015 (19:15)
0

اُمور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر کے حوالے سے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ بھارت کو تشدد کا راستہ ترک کر کے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔


برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان 'اِن کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔


اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی قیادت نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو تسلیم کیا مگر اس نے اس پر عمل نہیں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ۔