اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بائیو میٹرک سسٹم استعمال نہیں کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں انتخابات روایتی طریقے سے کرائے جائیں گے:الیکشن کمیشن
05 جنوری 2015 (17:28)
0

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات روایتی طریقے سے کرائے جائیں گے۔ یہ فیصلہ آج (پیر) اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی صدارت میں کمیشن کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بائیو میٹرک سسٹم استعمال نہیں کیا جائے گا۔