پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے پولیس کے علاوہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

بلوچستان میں پولیو سے بچائو کی تین روزہ مہم کا آغاز
05 جنوری 2015 (17:34)
0

بلوچستان میں پولیو سے بچائو کی تین روزہ مہم پیر کے روز شروع ہوئی' مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں تقریباً چار لاکھ پینسٹھ ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔


پولیو کارکنوں کی ٹیمیں گھر گھر جاکر اس مہلک مرض سے بچائو کیلئے بچوں کو قطرے پلارہی ہیں۔  پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے پولیس کے علاوہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔