وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

لاہور میں گردے،جگر کی پیوند کاری اور تحقیق کے جدید مرکزکاقیام
05 جنوری 2015 (13:30)
0

گردے اور جگر کے صوبائی ادارے کے تعاون سے لاہور میں گردے اور جگر کی پیوند کاری اور تحقیق کا جدید مرکز قائم کیاجارہاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

ریڈیو پاکستان کے لاہور کے نمائندے محمدابراہیم کاوان نے بتایا کہ معروف سرجن ڈاکٹرسعید اختر تحقیقی مرکز کے سربراہ ہونگے ۔گردے اور جگر کی پیوندکاری اور تحقیق کا مرکز پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ہسپتال ہوگا۔

یہ ہسپتال بڈن روڈ پر مجوزہ لاہور نالج پارک میں 50ایکڑ اراضی پرتعمیر کیاجارہاہے جو سات سو پچاس بستروں پر مشتمل ہوگا ۔ادارے میں ایک میڈیکل کالج ، نرسنگ کالج اور ایک میڈیکل یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی ۔