اس بات کا اعلان لیبیا کے وزیر خارجہ محمد عبدالعزیز نے طرابلس میں ایک تقریب میں کیا ۔

05 فروری 2014 (13:14)
0

لیبیا نے اپنے کیمیائی ہتھیار مکمل طور پر تلف کر دئیے ہیں۔اس بات کا اعلان لیبیا کے وزیر خارجہ محمد عبدالعزیز نے طرابلس میں ایک تقریب میں کیا کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے کے سربراہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔



محمد عبدالعزیز نے کہا کہ لیبیا ان قابل استعمال کیمیائی ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک ہو گیا ہے جن سے مقامی آبادیوں،ماحول اور نواحی علاقوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔