حسین بابک نے کہا کہ عوام کوصحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں تک رسائی حاصل نہیں ۔

اے این پی کی تحریک انصاف کی حکومتی کارکردگی پر تنقید
05 دسمبر 2016 (22:30)
0

عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی رہنما سردارحسین بابک نے خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی ہے ۔
انہوں نے پیرکے روز صوبائی اسمبلی میں ایک نکتہ اعتراض پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ دہشت گردی سے شدید متاثر ہوا ہے جبکہ لوگوں کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔
حزب اختلاف کے رہنما مولانا لطف الرحمان نے کہاکہ صرف منتخب اضلاع کو ترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں ۔
ایوان کا اجلاس اب کل سہ پہر تین بجے ہوگا ۔