راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ جاری منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم کی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
05 دسمبر 2016 (22:23)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے متعلقہ حکام کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مدد کرنے والے تمام ملکوں اور تنظیموں کی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگار تعمیر کی جائے گی۔