ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام اور واپڈا کی آمدن سے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعظم کی دیامر بھاشا ڈیم کیلئے فنڈز فراہمی منصوبے کی اصولی منظوری
05 دسمبر 2016 (22:16)
0

وزیراعظم نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے فنڈز کی فراہمی کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
یہ منصوبہ پانی وبجلی کے سیکرٹری نے پیر کے روز اسلام آباد میں انہیں پیش کیا۔
یہ منصوبہ خودانحصاری کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جس کے تحت ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام اور واپڈا کی آمدن سے فراہم کئے جائیں گے جبکہ ڈیم سے بجلی کی پیداوار کے لئے فنڈزکا انتظام وزارت ،واپڈا کے ذریعے یا اپنے موجودہ منصوبوں کو پٹے پر دے کر کرے گی۔
وزیراعظم نے پانی وبجلی ، منصوبہ بندی اور خزانے کے سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ فنڈز کی فراہمی کی تجویز پر تیزی سے کام مکمل کریں ۔
انہوں نے پانی وبجلی کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ تیاریاں شروع کریں تاکہ ڈیم پر عملی کام آئندہ سال کے اختتام سے پہلے شروع کیا جا سکے۔