سرتاج عزیز نے کہاکہ مذاکراتی عمل میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت لازمی ہے اس کے بغیر جامع مذاکرات ممکن نہیں ۔

File Photo

پاکستان مسائل کے حل کیلئے بھارت سے جامع مذاکرات کیلئے تیار
05 دسمبر 2016 (22:10)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔
پیر کی رات ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت لازمی ہے اس کے بغیر جامع مذاکرات ممکن نہیں ۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔
انہوں نے ایران کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا بھی خیرمقدم کیا ۔
ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے کہاکہ بھارتی روئیے کے باعث ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہی ہے ۔