چمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ میزبان ملائیشیاء ،بھارت، ہانگ کانگ ، برونائی اور سنگاپور کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
05 دسمبر 2016 (21:07)
0

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ہفتے سے ملائیشیاء کے شہر کولالمپور میں کھیلی جانے والی ایشین مینز نیٹ بال چمپئن شپ 2016ء میں شرکت کے لیے قومی نیٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے آج بتایا کہ فیڈریشن نے محمد اختر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔
چمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ میزبان ملائیشیاء ،بھارت، ہانگ کانگ ، برونائی اور سنگاپور کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔