گورنر نے یہ بات ایف آر کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے مقام پر فاٹا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

حکومت فاٹا میں بڑی تعداد میں تعلیمی ادارے قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے:جھگڑا
05 دسمبر 2016 (21:00)
0

خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا میں بڑی تعداد میں کالج اور یونیورسٹیاں قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جاسکیں۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز ایف آر کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے مقام پر فاٹا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبد القادر بلوچ فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ اور بڑی تعداد میں طلباء اور علاقے کے عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔